اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین نے پیر کے دن کرملین میں کہا کہ امن عالم کو استحکام پنہچانے کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کا تعاون نہایت ضروری ہے- صدر پوتین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن اور مبصر ملکوں کی قومی سلامتی کونسلوں کے سیکرٹریوں سے ملاقات میں کہا کہ اس تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہی آپ کا اجلاس بھی ہو گا- انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس نو اور دس جولائی کو روس کی جمہوریہ باشقیرستان کے مرکز اوفا میں منعقد ہو گا- انہوں نے عالمی سطح پر شنگھائی تعاون تنظیم کے اہم کردار پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم دنیا میں امن قائم رکھنے میں موثر کردار کی حامل ہے- روسی صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن اور مبصر ملکوں کی قومی سیکورٹی کونسلوں کے سیکرٹریوں کے اجلاس کے ایجنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں دہشتگردی اور انتہا پسندی سے مقابلے اور انسداد منشیات جیسے اہم مسائل پر گفتگو ہو گی- انہوں نے کہا کہ ان مسائل پر نہ صرف اس تنظیم کے رکن ممالک بلکہ پوری دنیا کو تشویش ہے-
.......
/169